۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
لیاقت بلوچ

حوزہ / جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے کہا: اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے صہیونی حکومت کا مکروہ چہرہ مزید بے نقاب ہو گیا ہے۔ عالم اسلام کو پہلے سے زیادہ متحد اور منظم ہونے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اپنے بیان میں کہا: یہ واقعہ اسرائیلی جرائم کےطویل سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا: اسماعیل ہنیہ نے ایثار، قربانی اور استقامت سے بھرپور زندگی گزاری اور شہید ہو گئے۔ اس سے پہلے ان کے خاندان بیشتر لوگ شہادت کا رتبہ پا چکے ہیں۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب نے کہا: شہید ہنیہ نے مزاحمت اور آزادی کی تحریکوں کے لئے ایک رول ماڈل اپنے پیچھے چھوڑا ہے۔

انہوں نے کہا: ان کی شہادت فلسطینیوں کے اندر نیا نظم اور جذبہ پیدا کرے گی۔ اب عالم اسلام کو یہ سمجھنا چاہئے کہ امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے اور ان بحرانوں کا علاج اور حل صرف یہ ہے کہ امت مسلمہ کو متحد ہونا چاہئے اور عالم اسلام کی قیادت کو چاہئے کہ بزدلی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے متحد ہو کر آگے بڑھے تاکہ اسماعیل ہنیہ کا پاک خون رائیگان نہ جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .